جموں میں بارویں جماعت کے نتائج کا اعلان

جموں میں بارویں جماعت کے نتائج کا اعلان

کشمیر میں نتائج کا اعلان فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے

سری نگر//جموں میں بورڑ آف سکول ایجوکیشن نے بارویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے جبکہ کشمیر صوبے میں دوسویں اور باریوں جماعت کے نتائج کا اعلان فروری کے دوسرے ہفتے میں ظاہر کرنے کا امکان ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (JKBOSE) جموںو ڈیژن نے باریوں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔اس دوران بورڑ حکام نے بتایا کشمیر میں بارویں اور دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان فروری کے دوسرے ہفتے میں سالانہ باقاعدہ نتائج کا اعلان کرنے کا امکان ہے، ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا۔یہاں پہلے 12thاور اسکے بعد دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوگا،سرکاری ذرائع نے کشمیر نیوز سرو کو بتایا کہ نتائج کا عمل جاری ہے اور غالباً دونوں کلاسوں کے نتائج کا اعلان فروری کے دوسرے ہفتے میں کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کا امتحان بالترتیب گزشتہ سال دسمبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں ختم ہوا تھا۔