جموںکشمیرکووڈ متاثرین میں 170نئے مریضوں کا اضافہ

جموںکشمیرکووڈ متاثرین میں 170نئے مریضوں کا اضافہ

سرینگر //کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر مثبت معاملات کا ہندسہ 170تک پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 170نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 327466تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 41جبکہ کشمیر میں 129نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 98مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ تاہم کسی مریض کی موت نہیںہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکام کے مطابق اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میںکوئی تازہ موت نہیںہوئی ہے تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 170نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 327466تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 41جبکہ کشمیر میں 129نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 98مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں جموںکشمیر میں 98مریض شفایاب ہو گئے تاہم اس کے باوجود بھی فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 14سو پار کر گیا ہے ۔