سری نگر//وادی کشمیر کے مختلف جیلوں میں گرفتار نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے ترال بیرون ریاست کے جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے ،۔اس دوران ہوم سیکرٹری شلن کبرا کی کی ہدایت پر26افراد کو ائر فورس کے ایک خصوصی جہاز میں دلی منتقل کیا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جمعہ کے روز ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ زیر نمبرHOME/PB-V/906جاری کیا گیا ہے جس میں وادی مختلف جیلوں میں پی ایس اے کے تحت 26افراد کو فوری طور سنٹرل جیل آگرہ منتقل کیا جائے۔ذرائع نے بتایا گرفتار شد گان کو ائیر فورس کے ہوائی جہاز میں منتقل کیا گیا ہے ۔جن افراد کو آگرہ منتقل کیا گیا ہے ان میں فاروق احمد مسگر،نثار احمد خان،این الحفیظ،عمر شالباف ،شاہ زیب یاسین،عبد الکریم کھورو ساکنان سرینگر کے علاوہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے عبد الماجد خان ،شوکت احمد گنائی،سجاد احمد شیخشوکت احمد ڈارشامل ہیں جو سبھی ضلع بڈگام کے مختلف گائوں دیہات سے تعلق رکھتے ہیں۔عادل احمد وگے ساکن اننت ناگ۔کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع پلوامہ کے مختلف گائوں سے بھی متعدد افراد کو آگرہ منتقل کیا گیا ہے جن میں سہیل احمد بٹ،اویس احمد گنائی،شاہجہان پنڈت،محمد خمانی،رمیض راجاشیخ شامل ہیں۔جبکہ پہاڑی ضلع شوپیان سے محمد مقبول گنائی،سجاد احمد بٹ کو منتقل کیا گیا ہے ۔رمیض احمد ملہ ،فیاض احمد کمار،مدثر احمد ڈارساکن بارہمولہ،تاریق احمد ڈار ،مدثر احمد لون،بلال احمد ڈار،امیر حمزہ شاہ،محمد شفیع ڈارشامل ہیں جو سبھی ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ذرائع نے بتایا احکامات پر فوری طور عمل کرتے ہوئے حکام نے ان سبھی افراد کو بذریعہ ہوائی جہاز آگرہ منتقل کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شد گان ملزمان کو او جی ڈبلیوں اور جنگجوئوں کو لاجسٹک سپورٹ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرنے کے بعدپی ایس آئی کے تحت جیل منتقل کیا گیا ۔










