جموںوکشمیر نے کووِڈ ویکسی نیشن کی پہلی خوراک کا صد فیصدکوریج کا ہدف حاصل کیا

جموںوکشمیر نے کووِڈ ویکسی نیشن کی پہلی خوراک کا صد فیصدکوریج کا ہدف حاصل کیا

سری نگر//جموںوکشمیر یوٹی نے تمام 20اَضلاع میں 18 برس سے زائد عمر کے گروپ کے لئے کووِڈ ویکسی نیشن کی پہلی خوراک کا صد فیصد کوریج کا ہدف حاصل کیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکہ کاری مہم کے دوران ایک اندازے کے مطابق 93,03,842نفوس کی آبادی کا احاطہ کیا گیا تھا جسے جموںوکشمیر کی ٹپو گرافی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مشکل کام کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ ویکسین کی 82,229 خوراکیں دیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہاں آج تک تقریباً کووڈ ویکسی نیشن کی 13,494,675دی گئی ہیں۔