جموں// وزیر برائے خوراک و شہری رسدات اور امور ِصارفین، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی،اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرمانے آج وقفہ صفرکے دوران رُکن اسمبلی ایم وائی تاریگامی کی طرف سے اُٹھائے گئے مسئلے کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی وافر سپلائی دستیاب ہے۔










