جاوید رانا کا ایس ایس پی اودھمپور سے اِظہارِ تعزیت

جموں//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اُودھمپور امود اشوک ناگپورے کی بیٹی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے اَپنے تعزیتی پیغام میںکہا،’’مجھے امود ناگپورے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ پیش آئے اس دِلخراش سانحے کے بارے میں جان کربہت دُکھ ہوا ہے۔ ایک کم سن بیٹی کا انتقال ایک ایسا المیہ ہے جس کا خلا الفاظ سے پُر نہیں کیا جا سکتا۔‘‘وزیر موصوف نے مزید کہا،’’ہم اِس مشکل گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔میں مرحومہ کی روح کے ابدی سکون اور اہل خانہ کو اِس ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘