Dr Jatinder Singh, Javed Rana inaugurate 7 WWSs in Kathua

جاوید رانا نے ڈبلیو ایس ایس کے تحت تعمیرای کاموں کی نگرانی کیلئے قانون ساز راجیو جسروٹیہ کی تعریف کی

کٹھوعہ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ 7واٹر سپلائی اسکیموں کا افتتاح کیا

کٹھوعہ//وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا اور مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کٹھوعہ جسروٹہ میں 7 واٹر سپلائی اسکیموں ( ڈبلیو ایس ایس ) کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر قانون ساز راجیو جسروٹیہ اور وجے کمار کے علاوہ جل شکتی کے دوسرے افسران بھی موجود تھے ۔ جے جے ایم کے تحت 25 کروڑ روپے کی لاگت سے جل شکتی محکمہ کے ذریعہ مکمل ہونے والی واٹر سپلائی اسکیمیں ہزاروں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گی ۔ ان پروجیکٹوں کا ای افتتاح کرتے ہوئے مسٹر رانا نے کہا کہ یہ اسکیمیں ایک درجن دیہاتوں کی ضروریات کو پورا کریں گی جس سے 2584 گھرانوں کے 15881 افراد کو فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد عام لوگوں کیلئے پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم 2500 فنکشنل گھریلو نل کنیکشن ( ایف ایچ ٹی سی ) فراہم کرے گی ۔ اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ حکومت ثابت قدمی اور مقامی نمائندوں کے قریبی کوارڈینیشن اور مشاورت سے تمام منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم تھی ۔ مسٹر رانا نے اسکیموں کی موثر طریقے سے تکمیل کیلئے مقامی قانون ساز راجیو جسروٹیہ کی تعریف کی ۔وزیر نے مزید بتایا کہ جل جیون مشن کے تحت ضلع کٹھوعہ میں1369.57 کروڑ روپے کی لاگت سے مجموعی طور پر 303 پانی کی فراہمی کی اسکیمیں شروع کی جا رہی ہیں ۔ آخر میں انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ٹائم لائن پر عمل کریں اور ترجیح بنیادوں پر زمین کے حصول اور جنگلات کی منظوری کو بھی تیز کریں تا کہ ترقیاتی کام بلا روک ٹوک جاری رہیں ۔