ننگلی نالے کیلئے 16.89 کروڑروپے کے سیلاب سے بچائو کے کام جاری ۔ وزیر جل شکتی

توسہ میدان علاقوں میں 106کروڑ روپے کی دو واٹر سپلائی سکیموں پر کام جاری

خانصاحب حلقہ میں پانچ فلٹریشن پلانٹس تکمیل کے مختلف مراحل میں

جموں//وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت 1060.89 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے دو واٹر سپلائی سکیمیںہب بار ،لاسی پورہ اور توسہ میدان کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے زیر عمل ہیں۔وزیر موصوف سیف الدین بٹ کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اَب تک 7.80 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیںجن میں سے 7.27 کروڑ روپے ان سکیموں میں اِستعمال کے لئے پائپوں کی خریداری پر خرچ ہوئے ہیں۔وزیرجاوید احمد رانا نے مزید بتایا کہ گاؤں خانپورہ، واٹر سپلائی سکیم سکندرپورہ لولی پورہ کے دائرے میں آتا ہے جونبارڈ کے تحت 6.78 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ہے جس میں سے 3.80 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جن میں 3.44 کروڑ روپے پائپوں کی خریداری پر صرف کئے گئے ہیں۔اُنہوںنے مزید کہا کہ خانصاحب حلقہ میں جل جیون مشن کے تحت پانچ فلٹریشن پلانٹس زیر تعمیر ہیںجو تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔وزیر موصوف نے یہ بھی واضح کیا کہ اِن تمام سکیموں اور فلٹریشن پلانٹوں کی تکمیل کا انحصار سی ایس ایس اور متعلقہ یو ٹی کمپوننٹ کے تحت فنڈز کی دستیابی پر ہوگا۔