سرینگر // رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے جمعہ کو تاریخی جامع مسجد نوہٹہ سرینگر میں بڑی تعداد میں مومنین جمع ہوئے۔ کشمیر پریس سروس تفصیلات کے مطابق میر واعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران صیام کے بابرکت مہینے کی بے پناہ اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اللہ سے جڑنے کا اہم موقعہ فراہم کرتا ہے۔میرواعظ نے تقویٰ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کو اپنا کر ہم اپنے آپ کو بہتر افراد میں تبدیل کر سکتے ہیں اور اجتماعی طور پر ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس مقدس مہینے کو خود غور و فکر، روحانی ترقی اور نیک اعمال کے لیے استعمال کریں۔اجتماع میں عقیدت اور روحانیت کا ماحول دیکھا گیا، نمازیوں نے دل کی گہرائیوں سے اللہ کی بارگاہ میں امن ،سلامتی ،صحت وعافیت اورگناہوں مغفرت کی دعائیں کیں










