بڈگام میں پولیس اور پبلک انٹرایکٹو میٹنگ کا انعقاد

سری نگر// پولیس پوسٹ واتر ہیل میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کا منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب غلام محی الدین ملک-جے کے پی ایس ایس ڈی پی او خانصاحب نے کی جس کے ہمراہ ایس ایچ او خانصاب رابندر سنگھ اور چوکی آفیسر واتر ہیل ایس آئی منظور احمدکے علاوہ وترہل بڈگام علاقے کے ذی عزت شہریوں نے سرکت کی ہے ، اجلاس کے دوران شرکاء نے مختلف مسائل جیسے ٹریفک کی نقل و حمل کی سہولیات ، بجلی ، فائر سروس ، پانی کی قلت وغیرہ اوجاگر کئے ہیں صدارتی آفیسر نے شرکاعہ کے تمام مسائل کافی غور و خوض کے ساتھ سننے کے بعد شرکاعہ کو یقین دہانی کی کہ ان کے مسائل کو ترجیہی بنیادوںپر حل کیاجائیگا اور باقی مانند دیگر مسائل کو متعلقہ انتظامہ کی نوٹس میں لایا جائیگا تاکہ انکا جلدی سے ازالہ ہوسکے۔اس کے علاوہ میٹنگ میں شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ آنے والی کوووڈ19- کی تیسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے کوویڈ مناسب رویے پر عمل کریں۔ چیئرمین آفیسر نے شرکاء کو کووڈ -19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی ہے،تاکہ وہ اس وبائی مرض سے بچ جائے۔اس کے ساتھ ساتھ شری محی الدین ملک-جے کے پی ایس ایس ڈی پی او خانصاحب پولیس چوکی واٹر ہیل میں افسران اور جوانوں کے ساتھ ایک دربار سے خطاب بھی کیا اور وادی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے افسران؍جوانوں کو امن قانون برقرار رکھنے اور مجرمانہ سرگرمیوں کو کنٹرول میں رکھنے کی ہدایت دی۔