بڈگام میں منشیات فروش گرفتار،چرس اورنشہ آورادویات برآمد

بڈگام//سماج سے منشیات کی روک تھام لگانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق موہن پورہ چوک بڈگام پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن بڈگام کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے روکا۔ مذکورہ شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے110گرام وزنی چرس جیسا مادہ، اسپاسمو پراکسیون پلس کی75گولیاں برآمد ہوئیں اور اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔جس کی شناخت ساحل احمد بٹ ولد خضر محمد بٹ ساکنہ اومپورہ بڈگام کے بطو ر ہوئی ہے۔ تھانہ پولیس بڈگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر26/ 2022این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت در ج کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔