کولگام//جنوبی ضلع کولگام کے بچھرئو گائوںمیں ایک جواں سال کالج طالب علم کی مشکوک حالت میں موت واقع ہوئی ۔جے کے این ایس کے مطابق بچھرئو کولگام میں جمعہ کی صبح ایک کالج طالب علم19سالہ عبدالباری میر ولداعجازاحمد میر کو ایک مقامی اسکول کے نزدیک پُراسرارحالت میں مردہ پایاگیا۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بی اے میں زیرتعلیم طالب علم کی نعش کوآبائی گائوںمیں جمعہ کی صبح پُراسرارحالت میں ایک اسکول کے نزدیک مردہ حالت میں پایاگیا،جسکی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نوجوان طالب علم کی نعش کوضروری طبی وقانونی لوازمات پورے کرنے کیلئے اپنی تحویل میں لیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کولگام پولیس نے بچھرئو گائوںمیں کالج طالب علم کی مشکوک حالت میںنعش برآمد ہونے کے بعدسی آرپی سی کے تحت تحقیقات شروع کردی۔










