سرینگر //ریزرو بینک آف انڈیا نے بلدیو پرکاش کو 3برسوں کیلئے جموں وکشمیر بینک کا منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو تعینات کرنے کو منظوری دی ہے۔ کے این ایس کے مطابق27اکتوبر2021کومکتوبوں کے تبادلے ، آر بی آئی نے کہا ہے کہ ’’SEBIکے ضابطہ 30کے مطابقListing Obligations and Disclosure Requirements) Regulations, 2015, ، ریزرو بینک آف انڈیا یہ مطلع کرتا ہے کہ ایک مکتوب زیر نمبرDOR.GOV.No. 1865/08.39.001/2021-22محرر 26اکتوبرکو بلدیو پرکاش کو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کو3سال کیلئے عہدہ سنبھالنے کو منظوری دی جاتی ہے اور یہ تقرری بلدیو پرکاش کے چارج سنبھالنے کی تاریخ یا 10 اپریل 2022 سے لاگو ہوگی۔ آر بی آئی نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کے بورڈ کی جانب سے بلدیو پرکاش کی بطور ایم ڈی اور سی ای او تقرری اور ان کے چارج سنبھالنے کی اصل تاریخ الگ سے بتائی جائے گی۔بلدیو پرکاش اس سے قبلSBIکے ساتھ منسلک رہے اور مختلف عہدوں پر فائز رہے، جن میں چیف جنرل منیجر،ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ مارکیٹنگ کی حیثیت سے بینک کی پالیسی اور حکمت عملی تیار کرنے اور کارپوریٹ کلائنٹس کو ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔بینک نے ایک ریلیز میں کہا کہ بلدیوپرکاش نے مسقط (سلطنت عمان)میں بھی کام کیا ہے جہاں انہوں نے ٹریژری آپریشنز سمیت ترسیلات زر کے کاروبار کی خدمات سنبھالی ہیں۔واضح رہے کہ جون 2019 میں پرویز احمد نینگرو کو جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے اور اس عہدے پر چھبر کی تعیناتی کے بعد یہ ان کی آٹھویں توسیع تھی۔ چھبر کی موجودہ توسیع 10 اکتوبر 2021 کو مکمل ہوئی تھی۔8 جون، 2019 کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے نینگرو کو برطرف کرکے بینک کے ایگزیکٹو صدر چھبر کو عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا۔










