بزرگوں کے عالمی دن کی مناسبت سے احاطہ وقار چھانہ پورہ میں تقریب

 بزرگوں کی تعظیم ,خدمت ایک اہم انسانی و مذہبی فریضہ ہے/ ظریف احمد ظریف

سرینگر //بزرگوں کے عالمی دن کے سلسلے میں احاطہ وقار چھانہ پورہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب پر نامور ادیب , شاعر اور سماجی اصلاح کار ظریف احمد ظریف مہمان خصوصی تھے۔ ایوان صدارت میں مشہور مبلغ دین مولانا غلام جیلانی وانی ،قلمکار اور سابقہ جوینٹ ڈایریکٹر سریکلچر حکیم محمد یاسین اور پروفیسر قاضی الطاف موجود تھے۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق تقریب کاآغاز امام و خطیب خانگاہ فیض پناہ چرار شریف نظیر احمد خطیب نے تلاوت قران پاک سے کیا ۔ اپنے کلیدی خطبہ میںکشمیر ی زبان کے معروف قلمکار اوردانشور ظریف احمد ظریف نے معاشرے میں خدمت خلق کے جذبے اور  بزرگ شہریوں کی عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ لوگ تجربے اورحکمت ودانائی کاگنجینہ ہوتے ہیں ہے اور نئی نسل کو ان کے وسیع تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔  انہوں نے تلقین کی کہ اپنے بچوں میں خدمت خلق کا جذبہ اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ سماجی خدمت ہی عبادت کا بہترین نمونہ ہے ۔ظریف احمد نے کہا کہ صحتمند معاشرہ کیلئے بزرگ شہریوں کے حقوق کی پاسداری کی جانی چاہیے اور انکے ساتھ پیار ،عزت اور وقار کا سلوک کرنا زندگی کا شیوہ بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے مسائل اور انکی ضروریات کا خاص خیال رکھنا سماج کا اولین فریضہ ہے۔ احاطہ وقار چانہ پورہ کے چیر مین عبدلغنی پرے نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر سیکریٹری احاطہ وقار انجینئر خضر محمد تراگ نے سامعین کو بزرگوں کے عالمی دن کی افادیت سے روشناس کیا۔۔ تقریب پر آرگنایزر قاضی عبدلرشید اور مشہور براڈکاسٹر غلام حسن راتھر نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا اور نوجوانوں میں  خدمت خلق کے پاک جذبے کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب پر احاطہ وقار کی طرف سے ظریف احمد ظریف کی نمایاں سماجی خدمات کی سراہنا کی گئی اور انکو کشمیری شال پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ تقریب میں دونوں مردوخوتین پر مشتمل معزز شہروں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی جن میں سماجی اصلاح کار غلام محمد بٹ اور احاطہ وقار کے دیرینہ رکن جاوید احمد بیگ شامل ہیں۔ ڈاکٹر لیلا سلطانہ نے نفیس انداز میں نظامت کے فرایض انجام دیے۔