ماہانہ مشاہرے نہ ہونے کے برابر ،انتظامیہ سے مشاہرے میں اضافہ کا کیا مطالبہ
سرینگر //سماج کے بزرگ اور جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے وزارت فلاح وبہبود کی ایک مرکزی اسکیم تحت ماہانہ مشاہرے فراہم کئے جاتے ہیں ۔لیکن مہنگائی کے اس دور میں یہ مشاہرے نہ ہونے کے برابر ہیں ۔اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ کے کنڈی علاقہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ وجسمانی طور ناتوان افراد نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ مجید وانی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو ایک اسکیم کے تحت ماہانہ مشاہرہ ایک ہزار روپے فراہم کیا جارہا ہے لیکن گراں بازاری میں یہ پیسے ان کیلئے بہت کم پڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بزرگی میں ادویات کا زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے اور ان پیسوں سے وہ اپنے دوائیاں بھی نہیں خرید سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیشتر ناتواں اور بزرگ وبیوائوں کیلئے یہ ایک واحد سہار ا بنا ہوا ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے اس کا فائدہ بالکل ثابت ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارہا بار سرکار کی نوٹس میں معاملہ لایا گیا لیکن کوئی توجہ مبذول نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وہ کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں لیکن کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جسمانی کمزور ی کے باعث وہ اپنے بچوں یا اہل وعیال پر بوجھ بن جاتے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صورتحال اور مہنگائی کا جائزہ لیکران کے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورا ہوسکیں گے ۔










