سرینگر//کل سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے پہلے، وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اتوار کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر نیشنل کانفرنس اور اس کے اتحادیوں کے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا، آج سہ پہر شروع ہونے والی میٹنگ میں این سی، کانگریس، سی پی آئی (ایم)، اے اے پی اور آزاد قانون سازوں نے شرکت کی۔اجلاس سے قبل این سی کے سینئر رہنما مبارک گل نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ بجٹ اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اتحادیوں کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم بی جے پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تمام اتحادیوں کو ساتھ لینا چاہتے ہیں۔‘‘ جب یہ رپورٹ درج کی گئی تو میٹنگ جاری تھی۔










