سرینگر// بانڈی پورہ پولیس نے آلوسہ بانڈی پورہ میں ایک لکڑی اسمگلرکو غیر قانونی لکڑی سمیت گرفتا رکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔سی این آئی کے مطابق ایک مخصوص اطلاع موصو ل ہونے پر عمل کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے چوکی پولیس آلوسہ بانڈی پورہ کی پولیس پارٹی نے ایس ڈی پی او ہیڈکواٹرس بانڈی پورہ محمد ادریس کی زیر نگرانی میں مخصوص جگہ پر چھاپہ مار کر کافی تعداد میں غیر قانوی طور پر اسمگل کی گئی لکڑی ضبط کی ۔ پولیس نے موقعہ پر ایک شخص کو گرفتارکیا جس کی شناخت عادل مجید گنائی ساکن گنائی محلہ آلوسہ بانڈی کے طور پر ہوئی ہے ۔تھانہ پولیس بانڈی پورہ نے اس سلسلے میں ، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 152-2021 درج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران کو یقین دہانی کرتے ہے کہ پولیس تمام طرح کی سماجی برائیوں کے خلاف اپنی کوشش جاری و ساری رکھی ہوئی ہے جوکوئی بھی فرد کسی بھی طرح کی سماجی برائیوں میں ملوث پایا جائیگا تو اُس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس تھانہ کے ساتھ شیر کریں تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔ اور پولیس وعدہ بند کہ معاشرے کو تمام طرح کی سماجی برائیوں سے پاک و صاف رکھاجائیگا ۔










