بانڈی پورہ میں غیر قانونی طو رپر لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھاری مقدار میں غیر قانونی جنگلاتی لکڑی ضبط، ایف آئی آر درج

سرینگر // بانڈی پورہ میں محکمہ جنگلات نے کارورائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی جنگلاتی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش کی اور اس کو ضبط کیا ۔ سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کارروائی میں دوران شب بانڈی پورہ کے وٹا پورہ علاقے میں بھاری مقدار میں غیر قانونی جنگلاتی لکڑی ضبط کی۔وٹا پورہ میں غیر قانونی طور پر اسمگل کی گئی جنگلاتی لکڑی کے بارے میں ایک خاص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پی ایس بانڈی پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ گاؤں وٹا پورہ میں ایک مخصوص مقام پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران، پولیس نے 197 لکڑی کے سلیپرز برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ دیودار اور کیل کے اس مقام سے تقریباً 34فٹ لکڑی ضبط کر لی ۔ اس سلسلے میں آئی پی سی اور فاریسٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر پی ایس بانڈی پورہ میں درج کی گئی ہے۔ ایک بینڈ سا مل کو ضبط کر لیا گیا ہے اور مذکورہ بینڈسا کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔