اے آر او ( ایم ) نے اودھمپور کے مائیگرنٹ رائے دہندگان کیلئے سہولیت کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دی

اودھمپور//اے آر او مائیگرنٹس اودھمپور کے دفتر میں آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اننت ناگ ۔راجوری، بارہمولہ اور سری نگر پارلیمانی حلقوں کے سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ پارلیمانی اِنتخابات۔ 2024 ء میں کشمیری مائیگرنٹ کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی نمائندوں نے اِنتخابات میں عوام کی شرکت بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اے آر او نے وفود کی بات کوبغور سنا اور یقین دِلایا کہ ایم سی سی اور الیکشن کمیشن کی دیگر تمام ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ایسی تمام تجاویز کا خیال رکھا جائے گا۔اِس موقعہ پر سیاسی نمائندگان کو فارم ایم اور فارم 12 سی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور تمام شرکأ پر زور دیا گیا کہ وہ ان فارموں کا بروقت زیادہ سے زیادہ اِستعمال کریں تاکہ پولنگ سٹیشن پر ضروری انتظامات کئے جاسکیں۔