سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کا مسودہ جائزہ کیلئے انتظامی محکمہ کو پیش / ٹرانسپورٹ کمشنر
سرینگر // ای رکشہ کا کرایہ 10 روپے فی کلومیٹر مقرر کیا گیا کی بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ کمشنر ویش پال مہاجن نے کہا کہ تمام آٹو رکشوں کیلئے میٹرس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی حفاظت اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے مقصد سے ایک نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کا مسودہ جائزہ کیلئے انتظامی محکمہ کو پیش کیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق سرینگر دورے کے دوران ایک خصوصی پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ کمشنر ویش پال مہاجن نے کہا کہ الیکٹرک رکشوں کا کرایہ 10 فی کلومیٹر فی مسافر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تمام آٹو رکشوں کیلئے میٹرس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔کمشنر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے یا بغیر اجازت کے کام کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کمشنر نے زور دیا کہ ڈرائیوران حادثات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’سڑک کی حفاظت ڈرائیور کی بنیادی ذمہ داری ہے‘‘۔ انہوں نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ تیز رفتاری اور ہیلمٹ نہ پہننے جیسی خلاف ورزیوں سے گریز کریں۔ڈرائیونگ لائسنس کے معاملے پر انہوں نے جاری کرنے میں تاخیر کو تسلیم کیا لیکن یقین دہانی کرائی کہ لائسنس کی پرنٹنگ کیلئے ایک نیا ٹینڈر تقریباً مکمل ہو چکا ہے، اور لائسنس جلد ہی ڈاک کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ کمشنر نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ مقررہ راستوں پر عمل کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ کمشنر ویش پال مہاجن نے اعلان کیا کہ سڑک کی حفاظت اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے مقصد سے ایک نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کا مسودہ جائزہ کے لیے انتظامی محکمہ کو پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ’’پالیسی کا مسودہ انتظامی محکمے کو بھیج دیا گیا ہے اور کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے اس پر بات چیت کی جائے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’ مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرے پیشرو نے ایک مسودہ انتظامی محکمہ کو بھیجا تھا، اور اس پر بحث ہوگی۔ مستقبل کا لائحہ عمل اسی پر مبنی ہوگا۔ ‘‘










