ایڈ وکیٹ جنرل آرگنائزیشن کا سابق اے اے جی اَشوک کمار پریہار کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت

جموں//ایڈوکیٹ جنرل آرگنائزیشن کے لأ اَفسران اور عملے کے اَرکان نے ایڈوکیٹ اور سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل (اے اے جی) اَشوک کمار پریہار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ایک تعزیتی میٹنگ منعقد کی۔ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ اور دیگر نے مرحوم کی روح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور حکومت کے لأ آفیسر کے طور پر ان کی خدمات اور شراکت کو یاد کیا۔ اُنہوں نے اَشوک کمار پریہار کی اچانک اِنتقال کو بدقسمتی اور افسوسناک قرار دیا جس سے یو ٹی کی عدالتی خدمات کی دُنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا۔تمام شرکأ بشمول سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلوں اور دیگر سرکاری وکلأ کے ساتھ ساتھ آرگنائزیشن کے افسران اورملازمین نے مرحوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اوران کے ابدی و دائمی سکون اور سوگوار کنبے کے لئے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے مرحوم کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی بھی اِختیار کی۔