جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) شانت منو نے جی سی ڈبلیو پریڈ گراؤنڈ جموں میں جموں ڈویژن کے کالجوںکے پرنسپلز کے اجلاس کی صدارت کی ۔ سیشن کا آغاز ڈائریکٹر کالجز جے اینڈ کے ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر کے باضابطہ استقبال ایڈریس سے ہوا ۔ انہوں نے جموں ڈویژن میں کالجوں کا ایک جامع جائیزہ پیش کیا ۔ اجلاس کے دوران شانت منو نے اخلاقی تعلیم کی اہمیت اور طلباء کی ذہنی صحت پر زور دیا ۔ انہوں نے پرنسپلز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ خاص طور پر چیلنجنگ اوقات میں طلباء کی ذہنی صحت کی مدد کیلئے حکمت عملی پر کام کریں ۔ اے سی ایس نے این ای پی کے نفاذ کیلئے روڈ میپ پر مزید تبادلہ خیال کیا اور خواہش ظاہر کی کہ یونیورسٹیوں کو آن لائن فارمیٹ میں طلباء کے ذریعہ اپنائے جانے والے کورسز کی شناخت کے سلسلے میں فوری اقدامات کرنے ہوں گے ۔مسٹرشانت منو نے ڈائریکٹر کالجز سے کہا کہ وہ این ای پی 2020 کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے یونیورسٹیوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھیں ۔ اس دوران اے سی ایس نے کالجوں کے پرنسپلوں کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا ۔ مسٹر شانت منو نے تمام پرنسپلز کو غور سے سُننے کے بعد خواہش ظاہر کی کہ ڈائریکٹر کالجز کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے ایک جامع نظریہ اپنانا چاہئیے اور اس سلسلے میں درکار اصلاحی اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ ڈائریکٹر کالجز نے نوڈل پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوت اور پرنسپل جی سی ڈبلیو پریڈ گراؤنڈ جموں ڈاکٹر رویندر ٹکو کا اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات کیلئے شکریہ ادا کیا ۔










