کہا، طلباء کی روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے تمام کالجوں میں روزگار پر مبنی اور ہنر پر مبنی کورسز پیش کئے جار ہے ہیں
جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پہلے ہی جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ڈِگری کالجوں میںقومی تعلیمی پالیسی( این اِی پی)۔2020 عملائی ہے۔وزیر موصوفہ آج ایوان میں رُکن قانون سازجاوید ریاض کی طرف سے اُٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اُنہوں نے ایوان کوبتایا کہ جموں و کشمیر کے کالج پہلے سے ہی طلبأ کی عملی تعلیم اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لئے روزگار پر مبنی اور ہنر پر مبنی کورسز پیش کر رہے ہیں۔وزیر موصوفہ نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر کے متعدد کالجوں میں بزنس مینجمنٹ پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں لیکن آرٹیفیشل اِنٹلی جنس( اے آئی) کو ایک علحیدہ پروگرام کے طور پر ابھی تک متعارف نہیں کیاگیا ہے کیوں کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس اور ترقی پذیر تعلیمی شعبہ ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کو کمپیوٹر ایپلی کیشنز کے نصاب کا حصہ بنا کر پڑھایا جا رہا ہے۔










