Blood bank

اپنی سٹوڈنٹس یونین کی طرف سے جی بی پنتھ سرینگر میں عطیہ خون کیمپ

سرینگر// اپنی سٹوڈنٹس یونین صوبہ کشمیر نے بدھ کے روز جی پی پنتھ اسپتال میں طبی عملہ کے تعاون سے ایک عطیہ خون کیمپ کا اہتمام کیا جس میں متعدد طلبا نے خون کا عطیہ دیا۔ کیمپ کا اہتمام اپنی سٹوڈنٹ صوبائی صدر کشمیر ابراہیم جاوید شاہ کی قیادت میں کیاگیا جس میں نافیہ، ظفر حسین، زورین، حافظہ اور حفیظ وغیرہ نے بھی شرکت کی۔ پریس بیان کے مطابق ابراہیم نے بتایاکہ کشمیر صوبہ کے اسپتالوں میں ہمیشہ عطیہ خون کی قلت رہتی ہے اور اپنی سٹوڈنٹ ونگ کی اِس پہل سے عطیہ خون کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا’’ہم نے دیکھا ہے کہ ہمیشہ ہنگامی فون کالز اور پیغامات سوشل میڈیا پر تے ہیں جہاں کسی خاص گروپ کے خون کی اشد ضرورت درکارہوتی ،ایسی ہنگامی صورتحال میں فوری ضرورتمندوں کی مدد کی جاسکتی ہے اگر ہر صحت مند شخص متعلقہ علاقے میں عطیہ خون دینا شروع کر دے۔ اس موقع پر اپنی سٹوڈنٹ یونین نے مستقبل میں دیگر مقامات پر بھی پروگرام منعقد کرنے کا عزم کیا۔ ساتھ ہی تیمارداروں اور مریضوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔