بجلی تار کی مرمت کے دوران 28سالہ عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

آلوچی باغ سری نگرمیں حادثہ،بجلی کرنٹ لگنے سے ترکھان لقمہ اجل

سری نگر//شہرسری نگرکے آلوچی باغ علاقہ میں ایک جمعہ کے روز ایک ترکھان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔جے کے این ایس کے مطابق 27سالہ اشفاق احمدتیلی جوکہ پیشے سے ترکھان ہے ،آلوچی باغ سری نگرمیں ایک مکان میں تعمیراتی کام انجام دے رہاتھا،جس دوران اس ترکھان اوراسکے ایک ساتھی کوبجلی کازوردار جھٹکا لگا۔بجلی کرنٹ لگنے کے بعد 27سالہ اشفاق تیلی دم توڑ بیٹھا جبکہ اس حادثے میں زخمی ہوئے دوسرے ترکھان کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا ۔نزدیکی پولیس تھانے نے اس حادثے کی مناسبت سے تحقیقات شروع کردی ۔