آرونی بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ حملہ

سرینگر//عسکری سرگرمیوں میں اچانک تیزی کے بیچ جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے آرونی پل کے نزدیک اس وقت اتھل پتھل مچ گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا تاہم گرینیڈ حملے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق آرونی بجبہاڑہ پل کے نزدیک مسلح جنگجوئوں نے 90بٹالین سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا تاہم وہ نشانہ چوک کر سڑک پر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھنکا جو نشانہ چوک کر سڑک پر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے ساتھ ہی پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے حالات کا جائیزہ لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہو ں نے بتایا کہ گرینیڈ حملے میںکوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے ۔ گرینیڈ حملے کے بعد پورے علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کوئی گرفتار کر لیا گیا ۔