سری نگر//آبی گزر لالچوک سرینگر میں 3دن قبل لاپتہ ہوئی معمر خاتون کی لاش دریائے جہلم سے نواکدل میں برآمد کی گئی ہے۔ کے این ایس کے مطابق 70سالہ رحتی زوجہ عبدالعزیز کلو ساکنہ آبی گزر 11اکتوبر کی شام لاپتہ ہوگئی۔ افراد خانہ نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مذکورہ خاتون غرقآب ہوگئی ہے جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور رِیور پولیس سرینگر نے مذکورہ خاتون کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن شروع کیا۔ تین دنوں تک لگاتار تلاشی کارروائی کے دوران ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس نے مذکورہ خاتون کی لاش صفاکدل اور نواکدل کے درمیان جمعرات کو برآمد کی۔ قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد مذکورہ خاتون کی لاش لواحقین کے سپرد کی گئی ہے۔










