جموں / /عمر کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے پہلے بجٹ سے قبل بڑی براہمنا اِنڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی سے ملاقات کی اور اَپنے یونٹوں کو منافع بخش بنانے کے لئے مطالبات کی ایک جامع فہرست پیش کی۔ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر کے موجودہ آپریشنل صنعتی یونٹوںکے سپورٹ اور حوصلہ اَفزائی کے لئے ٹرن اوور پر مبنی مراعات کے نفاذ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس میں صنعتی یونٹوں کو مالی ریلیف کو یقینی بنانے کے لئے ورکنگ کیپٹل اِنٹرسٹ سب وینشن کے لئے وقف بجٹ کی بھی مانگ کی گئی ہے۔ان کے دیگر مطالبات میں مقامی ایم ایس ایم ایز کے لئے قیمت اور خریداری کی ترجیحات متعارف کرنا شامل ہے تاکہ ان کی مسابقت اور مارکیٹ شیئر کو بڑھایا جاسکے۔ وفد نے جموں و کشمیر میں موجودہ صنعتی یونٹوں کے لئے لیز ہولڈر کے حقوق کو فری ہولڈ حقوق میں تبدیل کرنے کے اَقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے اِنڈسٹریل اسٹیٹ بڑی براہمنا میں بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن، جی ایس ٹی سے منسلک مراعات، تمام سرکاری محکموں کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی کے اصولوں کو اَپنانے، بشمول منظوریوں اور عمل کو آسان کرنے کے لئے سنگل وِنڈو سسٹم پر آن بورڈِنگ کا مطالبہ کیا۔وفد نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ اَقدامات صنعتی شعبے کی ترقی اور خطے میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اہم ہیں۔وزیراعلیٰ کے مشیر نے وفد کے مسائل کو بغور سنا اور اُنہیں ان کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے حکومت کے عزم کی یقین دہانی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے اور صنعتی شعبے کی ترقی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر للت مہاجن نے کی جبکہ سینئر نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے متعدد ممبران سمیت دیگر ممبران بھی مشیر سے ملاقات کے لئے اُن کے ہمراہ تھے۔یہاں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ان کے علاوہ جموں و کشمیر کے متعدد وفود نے مشیرموصوف سے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے ان وفود کو یقین دِلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے تمام ضروری اَقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی
ہائوس کمیٹی نے راجوری ۔ پونچھ میں جل جیون مشن منصوبوں کا زمینی معائینہ شروع کیا
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا










