اننت ناگ کے مختلف علاقوںمیں بوسیدہ سفیدے کے درختاں

لوگوں کی مال و جان کیلئے خطرے کا باعث، متعلقہ حکام سے عوام کی اپیل

سرینگر //جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں ’’سفیدے ‘‘ کے بوسیدہ درختاں لوگوں کیلئے باعث تشویشن بنے ہوئے ہیں کیوں کہ ممکنہ برفباری ، طوفانی ہوائوں کی وجہ سے درختوں کی شاخیں ٹوٹ کر مکانوں ،گاڑیوں اور لوگوں پر گرسکتی ہیںجبکہ تیز ہوائوں کی وجہ سے درخت جڑ سے اُکھڑنے کا بھی بھی احتمال رہی ہے ۔ا س ضمن میں مقامی لوگوںنے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے فوی مداخلت کیا پیل کی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت کے مختلف علاقہ جات جن میں میر دنتر، ہانجی دانتر، ناواتھو، پشواڑا، نائیڈکھن، مونگھل، منیوار، ٹی بی شاہ اور بونا کے گاؤں میں رہائشی مکانات کے قریب واقع سفیدے کے درختوں لوگوں کیلئے باعث پریشان بن چکے ہیں۔ وی او آئی نمائندے امان ملک کے مطابق یہ سفیدے کے درخت ایک تو کافی اونچے ہیں اس کے علاوہ یہ پُرانے ہونے کی وجہ سے بوسیدہ بھی ہوئے ہیں اور سخت موسمی صورتحال کے دوران یہ انسانی جانوں اور مال و جائیداد کی ضیاں کا موجب بن سکتے ہیں۔ ممکنہ برفباری کی وجہ سے ان کی شاخیںمکانات، گاڑیوں اور انسانوں پر گر سکتی ہیں جبکہ تیز ہوائوں کی وجہ سے یہ جڑ سے اُکھڑ کر تبادہی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوںنے متعلقہ حکام اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اننت ناگ سے اپیل کی ہے کہ ان درختاں کو کاٹنے کا فوری طور پربندوبست کیا جائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے اور لوگوں کے مال و جان کی حفاظت یقین بن جائے ۔