باورچی اور معاونین کی اُجرت میں اِضافے کا معاملہ آئندہ پی اے بی میٹنگ میں اُٹھایا جائے گا۔ سکینہ اِیتو

اننت ناگ کے دُور دراز اور پسماندہ علاقوں میں 16میڈیکل اَفسران تعینات۔ وزیر صحت

ایس ڈِی ایچ شانگس میں 6میڈیکل اَفسران اور 2ڈینٹل سرجن خدمات اَنجام دے رہے ہیں

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا کہ سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈِی ایچ) شانگس اننت ناگ میں چھ میڈیکل اَفسران اور 2ڈینٹل سرجن سمیت دیگر عملہ لوگوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔وزیر موصوفہ ایوان میں آج رُکن اسمبلی ریاض احمد خان کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اُنہوں نے بتایا کہ نومبر 2024 ء میں 365 منتخب میڈیکل اَفسران کو جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (گزیٹیڈ) سروسز میں تعینات کیا گیاجن میں سے 16 میڈیکل اَفسران کو اننت ناگ کے دُور دراز اور پسماندہ طبی مراکز میں تعینات کیا گیا تاکہ بنیادی سطح پر صحت سہولیات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایس ڈی ایچ شانگس میں 4 میڈیکل اَفسران کی منظور شدہ اَسامیاں موجود ہیں اور یہ تمام اسامیاں پُر کی جا چکی ہیں۔ اِس کے علاوہ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت 2 میڈیکل اَفسران بھی ایس ڈِی شانگس میں خدمات اَنجام دے رہے ہیں۔مزید برآں، وزیر موصوفہ نے کہا کہ ایس ڈی ایچ شانگس کے لئے 2 ڈینٹل سرجن کی منظور شدہ اَسامیاں بھی موجود ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایچ شانگس کے لئے سپیشلسٹ اسامیاں معرض وجود میں لائی گئی تھیںلیکن بعد میں گورنمنٹ آرڈر نمبر 875 کے تحت 6؍ ستمبر2002 کو ان سپیشلسٹ پوسٹوں کو روک دیا گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ صحت اِداروں کی اَپ گریڈیشن بنیادی طور پر متعدد پیرامیٹروں بشمول آبادی، بنیادی ڈھانچہ، قریبی صحت اداروں سے دوری، کام کا بوجھ اور آئی پی ایچ ایس قواعد 2022 کی شرائط کو پورا کرنا اور وقتا ًفوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکیولر ہدایات پر منحصر ہے۔