انجمن اردو صحافت کا اظہار غم،مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت
سرینگر// انجمن اردو صحافت کے بانی ممبر اور سابق معاون جنرل سیکریٹری طارق علی میر کے والد غلام نبی میر کے انتقال پر انجمن رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا گو ہے۔ غلام نبی میر جمعہ کو وفات پا گئے اور اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ انجمن اردو صحافت کے سرپرست اعلیٰ حامد حمید،صدر ریاض احمد ملک اور جنرل سیکریٹری بلا ل فرقانی نے مشترکہ تعزیتی بیان میں مرحوم غلام نبی میر کو ایک زندہ،دل،خوش خلق اور صاف گو اوصاف کا مالک قرار دیتے ہوئے ایک صالح انسان قرار دیا۔ انجمن کے سرپرست اعلیٰ حامد حمید نے کہا’’ شفقت پدری سے محروم ہونا نا قابل تلافی نقصان ہے،تاہم انہوں نے طارق علی میر اور جملہ خاندان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں انجمن اردو صحافت انکی پشت پر ہے‘‘۔ صدر انجمن ریاض احمد ملک نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بہترین نعم البدل سے نوازے اور مرحوم کی خوش خلقی کو کسی بھی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ریاض ملک نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ انجمن اردو صحافت سے وابستہ ارکان کو اپنے بچوں کی ہی طرح پیار محبت اور شفقت سے نوازا۔ انجمن کے نائب صدر عشرت حسین بٹ، معاون جنرل سیکریٹری فردوس الرحمان ڈار،چیف آرگنائزر شوکت ساحل ،صوبائی صدر کشمیر راجہ ارشاد ،صوبائی صدر جموں جہانگیر خان،مجلس عاملہ،کور گروپ اور جملہ ارکان نے بھی غلام نبی میر کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں جنت الفردوس کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔










