سرکاری، نجی اور غیر منافق بخش شعبوں میں ایک لاکھ کارکنوں کو خاص تربیت دی جائے گی
سرینگر// سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ام القری یونیورسٹی کی شراکت سے حج وعمرہ زائرین اور مملکت آنے والوں کوخدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام اُٹھایا گیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق رافد الحرمین انیشیٹو کے ایک حصے کے طور پر سرکاری، نجی اور غیر منافق بخش شعبوں میں ایک لاکھ کارکنوں کو خاص تربیت دی جائے گی۔اس تربیت کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جو خدمات پیش کی جائیں وہ اعلی معیار کی ہوں اور مملکت میں آنے والوں پر ایک دیرپا مثبت اثر چھوڑیں۔چار مختلف تربیتی پروگرام جو حرمین شریفین اور اس کے زائرین کیلئے مملکت کی دیکھ بھال کو منظم بناتے ہیں دستیاب ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والے بہترین مقامی اور بین الاقوامی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔بیان میں تربیتی پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں زائرین کو طواف اور سعی میں سہولتوں سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت زائرین حج وعمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں رہتی ہے اور اب امور حرمین کی جنرل اتھارٹی نے طواف اور سعی میں مزید آسانی کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امور حرمین اتھارٹی نے جامعہ ام القری اور وادی مکہ انویسٹمنٹ کمپنی کے تعاون سے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔اس مقابلے کا مقصد ایسے جدید ترین اور منفرد انداز کو اختیار کرنا ہے جس پر عمل کراتے ہوئے زائرین کو طواف و سعی میں مزید آسانی کا سامنا کرنا پڑے۔










