افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور نے بتایا کہ کابل میں ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے دھماکے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہم وطن شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔عبدالنافع تکور کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ برس اگست میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد سیکیورٹی کو بہتر بنایا ہے لیکن کئی بم دھماکے اور حملے ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی ذمہ داری ’داعش‘ کے مقامی گروپ نے قبول کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں اقلیتی برادریوں کے لوگ سمیت سیکڑوں افراد حملوں میں ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ 12 دسمبر 2022 کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی تاجروں میں مقبول ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس کے بعد کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔رپورٹ کے مطابق کابل میں واقع کثیرالمنزلہ ہوٹل لونگین سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا، طالبان سیکیورٹی فورسز فوری طوری پر جائے وقوع پر پہنچی تھیں اور علاقے کو سیل کر دیا تھا۔اس سے قبل 3 دسمبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا جہاں ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
میرا ماننا ہے کہ روہت اور کوہلی کو 2027کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے، دونوں کی کارکردگی انتہائی اہم ہوگی:مدن لال
’ایران گیس اور حیاتیاتی اسلحوں کے ذریعہ امریکہ پر حملے کی تیاری کر رہا‘، ٹرمپ نے کیا خدشے کا اظہار
ایرانی مذہبی رہنما آیت اللّٰہ وحید خراسانی کا108 برس کی عمر میں انتقال
ایران سے متعلق پالیسی پر میرا ٹرمپ سے کوئی اختلاف نہیں:وینس
گرین کارڈ کے حصول کیلئے قواعد مزید سخت کرنے کی تجویز
روہنگیابرادری کی جینیاتی جڑیں مشرقی جنوبی ایشیا سے جڑی ہیں
عیدالاضحی کی تقریب منسوخ کرانے پر گورنر ٹیکساس کیخلاف مقدمہ
جینسن ہوانگ کا عہدہ دوبارہ بحال نہیں ہوگا:اینویڈیا
’’ اعظم خان کو ضمانت پر رہنے دیں،آسمان نہیں گرے گا‘‘
ایس آئی آر میں بے ضابطگیوں کا الزام لگانے والی درخواستوں کی سماعت 9 دسمبر کو کرے گی










