افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور نے بتایا کہ کابل میں ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے دھماکے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہم وطن شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔عبدالنافع تکور کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ برس اگست میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد سیکیورٹی کو بہتر بنایا ہے لیکن کئی بم دھماکے اور حملے ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی ذمہ داری ’داعش‘ کے مقامی گروپ نے قبول کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں اقلیتی برادریوں کے لوگ سمیت سیکڑوں افراد حملوں میں ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ 12 دسمبر 2022 کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی تاجروں میں مقبول ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس کے بعد کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔رپورٹ کے مطابق کابل میں واقع کثیرالمنزلہ ہوٹل لونگین سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا، طالبان سیکیورٹی فورسز فوری طوری پر جائے وقوع پر پہنچی تھیں اور علاقے کو سیل کر دیا تھا۔اس سے قبل 3 دسمبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا جہاں ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مہاویر جینتی کے موقعہ پر جموں میں ’ مہاویر جنم کلیانک ‘ تقریب میں شرکت کی
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ارکان نے ’وقفہ صفر‘ کے دوران اہم عوامی مسائل اُٹھائے
پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت 4,288 مستفید ین کو 3.80 کروڑ روپے یوٹی سبسڈی جاری کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
وزیر ٹرانسپورٹ نے ایوان میں آر ٹی سی کے سالانہ اکائونٹس رِپورٹیں پیش کیں
جموں اور سری نگر شہروں کیلئے میٹرو لائٹ /لائٹ میٹرو پروجیکٹس کی تجاویزمرکزی حکومت کے زیر غور ۔ سکینہ ایتو
سری نگر ضلع میں 1,190 آنگن واڑی مراکز فعال ہیں ، سینٹرل شالہ ٹینگ حلقہ میں 152 ۔ سکینہ اِیتو
حکومت سرکاری محکموں میں خالی اَسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھرتیوں کو ترجیح دے گی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
ایم ایل ایز سی ڈِی ایف سے آفت زدگان










