اقوام متحدہ نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں لڑکیوں کے لیے ہائی اسکول دوبارہ کھولیں تاکہ خواتین تعلیم حاصل کر سکیں۔مانیٹرنگ کے مطابق گزشتہ برس اگست میں طالبان نے اقتدار حاصل کرنے کے چند ہفتے کے بعد 18 ستمبر 2021 کو لڑکوں کے لیے ہائی اسکول دوبارہ کھول دیے تھے لیکن لڑکیوں کے لیے سیکنڈری اسکول پر پابندی لگا دی تھی، کچھ ماہ بعد 23 مارچ کو وزارت تعلیم نے لڑکیوں کے لیے سیکنڈری اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد طالبان قیادت نے دوبارہ اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے قائم مقام سربراہ مارکس پوٹزل نے کہا کہ آج بھی ملک بھر میں لاکھوں لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، افغانستان میں لڑکیوں پر تعلیم پر پابندی شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔‘انہوں نے کہا کہ تعلیم پر پابندی لڑکیوں کی نسل اور افغانستان کے مستقبل کے لیے بھی نقصان دہ ہے، ایسی پابندی کی دنیا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے طالبان پر زور دیا کہ طالبان قیادت لڑکیوں پر پابندی ختم کریں۔انہوں نے ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا کہ ’افغانستان نے ایک سال میں تعلیم کے مواقع ضائع کیے ہیں، یہ ایک سال کبھی واپس نہیں آئے گا، لڑکیوں کا تعلق اسکول سے ہے، طالبان کو انہیں اسکول میں واپس آنے کی اجازت دینی چاہیے۔ابتدائی طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو عارضی قرار دینے والے متعدد طالبان عہدیداروں نے لڑکیوں کی تعلیم کی حوالے سے کئی بہانے تلاش کیے، کبھی فنڈز کی کمی کا عذر پیش کیا تو کبھی وقت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔رواں ماہ کے اوائل میں مقامی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم نور اللہ کا کہنا تھا کہ ’یہ افغانستان کا ثقافتی مسئلہ ہے، کئی دیہی لوگ نہیں چاہتے کہ ان کی نو عمر بیٹیاں اسکول جائیں‘۔12ویں جماعت کی طالبہ ’کوثر‘ نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے فرضی نام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لڑکیوں کے ہائی اسکول جانے پر عائد پابندی کا ایک سال مکمل ہونے پر وہ بہت مایوس ہیں۔
مغربی ایشیا کی صورتحال تشویشناک، معیشت اور عوام پر منفی اثرات
نریندر مودی کا تاریخی ریکارڈ
وادی میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں، 15 دن کا وافر ذخیرہ موجود
کشمیر سے امداد پر ایران کا شکریہ، سفارتخانے کا جذباتی پیغام
مرکز نے جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا
لیفٹیننٹ گورنرنے صوبہ جموں کے دہشت گردی متاثرین کے اہل خانہ کو تقرری نامے سونپے
میگا آدھار ایم بی یو ڈرائیو2.0 جموں وکشمیر بھر میں شروع
جسٹس جاوید اِقبال وانی کی سبکدوشی پرفل کورٹ ریفرنس کا اِنعقاد
جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف بڑا ایکشن، 350 ایس او جی اہلکار تعینات
جموں و کشمیر میں تازہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ،برف و باراں کی پیشگوئی










