sakeena yatoo

اسپتالوں میں مریضوں کو تمام تر سہولیات بہم رکھنے کیلئے سرکار وعدہ بند ، کوئی کوتاہی نہیںہوگی

علاقے میں ضروری طبی مداخلت کو یقینی بناتے ہوئے وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں / سکینہ ایتو

سرینگر // راجوری کے بدجل علاقے میں پُر اسرار طور پر پھیلی بیماری سے انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ علاقے میں ضروری طبی مداخلت کو یقینی بناتے ہوئے وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کا تمام تر سہولیات بہم رکھنے کیلئے سرکار وعدہ بند ہے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیںہوگی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال میںکوئی کوتاہی نہیں کی جا سکتی ہے خاص طو رپر موسم سرما کے دوران اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو سہولیات بہم رکھنے کیلئے ہم وعدہ بند ہے اور اس کیلئے تمام انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں از خود بار بار اسپتالوں کا دورہ کرتی ہوں تاکہ اس بات یقینی بنایا جائے اور یہ دیکھا جا کہ کیا اسپتالوں میںمریضوں کیلئے تمام سہولیات ہے کہ نہیں یا انہیںسرکارکی جانب سے کوئی ضرورت تو نہیں ہے ۔ راجوری کے بدھل علاقے میں پُر اسرار طور پر پھیلی بیماری سے انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ علاقے میں ضروری طبی مداخلت کو یقینی بناتے ہوئے وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں اعلیٰ ڈاکٹروں کو وہاں پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ اس کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ جانچ کیلئے بھی نمونے مختلف لیبارٹریوںکو بھیج دیا گیا ہے ۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ معاملے پر سرکار کی بار بینی سے نگاہ ہے اور جیسے ہی اس بارے میں حقائق سامنے آئیں گے تو میڈیا کے ساتھ بھی ان کو شیئر کیا جائے گا ۔