سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو انتظامیہ اور محکمہ ٹریفک کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ
سرینگر // پیر پنچال کے آر پار آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کے بیچ وادی کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہونے کے ساتھ ہی شبانہ سردیو ںکا زور کم ہونے لگا جس کے ساتھ ہی اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کوجموں و کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔سی این آئی کے مطابق وادی بھر میں کھی دھوپ نکلنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں دن اور رات دونوں درجہ حرارت میں راحت آئی ہے کیونکہ جموں و کشمیر اور لداخ کے دیگر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتر درج ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے حصوں کے ساتھ ساتھ چناب کے علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم نے کہا کہ 19 سے 20 فروری تک شام کی طرف عام طور پر ابر آلود آسمان رہے گا جس میں 19 فروری کی درمیانی رات سے 20 فروری کی شام تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جموں خطہ، وادی چناب اور جنوبی کشمیر کے اونچے علاقوں میں اہم سرگرمی متوقع ہے اور کہا کہ جموں کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی چناب اور جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں 7سے 10انچ تک انچ کی درمیانی برفباری ہو سکتی ہے اور وسطی کشمیر کے شمالی اور 4سے 8انچ تک برف باری ہو سکتی ہے۔عہدیدار نے کہا کہ 21 اور 23 فروری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔عہدیدار نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو انتظامیہ اور محکمہ ٹریفک کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔










