weather update

آئندہ پانچ دنوں کیلئے ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

19سے 23 جنوری تک جموں و کشمیر کے کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر // آئندہ پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ دن بھر موسم ابر آلود رہنے سے ٹھنڈ کی لہر میںاضافہ ریکاڑ کیا گیا جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت میں منفی 0.9، پہلگام میں منفی 3.4ڈگری اور گلمرگ میں منفی 8.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق 23جنوری تک بیچ بیچ میں ابر آلود موسم کے ساتھ بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اوربرفباری کی پیشگوئی ہے اور کہا کہ 24جنوری سے موسم بہتر ہوگا ۔ ادھر زمستانی موحول کی وجہ سے ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہیں اور نل بھی جم گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ جموں کشمیر اور لداخ میںشدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیا نی درجے کی بارشیں اور برفبار ی ہو سکتی ہے جس کے بعد شہرہ آفاق گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کے دیگر اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری درج ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا سرینگر میں منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں رات بھر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رات بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کی رات پارہ منفی 3.4تک گر گیا جو گزشتہ دنوں منفی 11ڈگری سیلشس درج ہوا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23جنوری تک ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات کے ساتھ کچھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران گزشتہ رات بھر شدید سردی ہونے کے ساتھ سنیچروار کی صبح بھی سرینگر سمیت پوری وادی میں شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے۔شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث مسلسل جھیل ڈل کی اوپری سطح پوری طرح سے منجمد رہی۔صبح کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواؤں اور شدت کی سردی کی لہر برقرار رہنے کے باعث صبح کے وقت زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے اور شدید دھند چھائے رہنے کے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔