لوگوں نے کیا محکمہ صحت کیخلاف احتجاج ،2ڈاکٹرس کی کمی کو جلد پور کیا جائے گا:ڈاکٹر گوہر
ہندوارہ//شمالی کشمیر سب ضلع ہندوارہ کے دورافتادہ گاوں مونبل ہرل ماور علاقے میں این ٹی پی ایچ سی ہسپتال میں15ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھرکے مطابق مقامی آبادی نے این ٹی پی ایچ سی کے احاطے میں پر امن احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ متذکرہ سنٹر میں22ڈاکٹرس کی پوسٹنگ دستیاب ہے جن میں صرف پانچ ڈاکٹرز تعینات ہے ان کے مطابق15پوسٹنگ کی عدم موجودگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان تمام ڈاکٹرس کی تنخوائیں یہاں سے نکل رہی ہے تو ان کی پوسٹنگ کہاں کن جگہوں پر ہے وہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر میں اگر لاکھوں روپیوں کی مشنینں لگی ہوئی ہے تمام سہولیات میسر ہے لیکن ڈاکٹرس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاجوں نے زراِئع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ این ٹی پی ایچ سی متذکرہ میں کل22پوسٹ تعینات ہے جن میں15اسامیاں خالی ہیں۔ ان کے مطابق15پوسٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات ک سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا سنٹر میں ڈنٹل مشین ہے لیکن ڈاکٹر نہیں۔ایکسرے مشین ہے لیکن ٹیکنشن نہیں۔بڑا مسئلہ سنٹر میں گائنی ڈاکٹر نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے جب ڈاکٹر نہیں تو ان چیزوں کا کیا فائدہ۔ ان لوگوں نے بتایا کہ سنٹر میں برسوں سے صرف پانچ ڈاکٹرس ہے اور15 ایسی اسامیاں جو خالی ہیں ۔ انہوں نے کہا سنٹر پر جوئنر فارمسٹ نہیں ان۔کا کہنا ہے کہ یہ ایک دورداز علاقہ ہے اور موسم سرما میں یہاں کا سڑک رابطہ بھی منقطع رہتا ہے ااگر ہسپتال میں میں۔تمام سہولیات میسر ہوتی تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا سنٹر میں گائنی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے مونبل کے لوگوں کو تیس کلو میٹر سفر کر کے ہندوارہ اور لنگیٹ اسپتال جانا پڑتا ہے اور ان برفباری موسی صورتحال میں درد زہ میں مبتلا خواتین کو کاندوں پر اٹھاکر اسپتال تک پہنچنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا سڑک ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مریضوں کی راستے میں ہی موت واقع ہوجاتی ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ۔ڈی سی کپوارہ سے گزرش کی ہے کہ اس مسلے کی طرف دھیان دیا جائے اور این ٹی پی ایچ سی مونبل ہرل میں15ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کو پر کیا جائے۔تاکہ مونبل ہرل کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ادھر نمائندے اس حوالے سے بی ایم او لنگیٹ ڈاکٹر گوہر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مونبل این ٹی پی ایچ سی میں صرف 2 ڈاکٹروں کی عدم موجودگی ہے جس سلسلے میں سی ایم او صاحب سے بات ہوئی ہے اور چند دنوں کے اندر وہ مسلہ حل کیا جائے گا۔










