icas officer shakeel maqbool

ICASآفیسر شکیل مقبول 3سال کیلئے جموں و کشمیر میں تعینات

سرینگر// انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کے 2014 بیچ کے افسرشکیل مقبول ، کومرکزی وزارت داخلہ نے 3 سال کی مدت کیلئے جموں و کشمیر میں اپنی خدمات پیش کرنے کی کلیئر نس دے دی ہے۔نوجوان آئی سی اے ایس آفیسرشکیل مقبول کو جموں و کشمیر ، لداخ ، ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں میں پبلک فائنانشل منیجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے رول آؤٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا سہرا دیا گیا ہے۔کشمیرنیوزسروس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے شکیل مقبول نے تقریبا 7 سال تک مرکز میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیشن (CBDT) ، سینٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ کسٹمز (CBEC) اور محکمہ اخراجات ، وزارت مالیات شامل ہے۔ اسے جموں و کشمیر ، لداخ ، ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں میں پبلک فائنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے رول آؤٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا سہرا دیا گیا ہے جس کا ان کے پاس چارج تھا۔ فی الحال وہ جموں وکشمیر ، ہماچل اور چندی گڑھ کے ڈائریکٹر ، پی ایف ایم ایس کے طور پر تعینات ہیں۔شکیل مقبول نے این آئی ٹی سرینگر سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی ہے اور 2013 میں یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں کوالیفائی کرنے سے پہلے ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے میں لیکچرر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ،تاہم 2013میں ہوئے یونین پبلک سروسزامتحان میں کامیابی ھاصل کرنے کے بعد’ آئی سی اے ایس‘ الاٹ کیا گیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مختلف سینٹرل سروس کیڈروں سے کئی مقامی افسران جموں وکشمیر کے میں تعینات ہیں اور ان میں سے بیشتر دفاتر کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں جیسے قاضی سلمان (ڈائریکٹر ڈی ڈی نیوز) ، شکیل احمد گنائی (ڈائرکٹر انویسٹی گیشن ، انکم ٹیکس) ، سید جنید عادل (ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس) ، ثاقب یوسف یتو (چیف ایریا منیجر ، شمالی ریلوے) ، حمید بخاری (آر او سی سرینگر اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ سے منسلک سرکاری لیکویڈیٹر)شامل ہیں۔