گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سوپور نے ضلعی سطح کے بین المدارس فٹبال چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سوپور نے ضلعی سطح کے بین المدارس فٹبال چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

سرینگر//گورنمنٹ بائز ہائراسکینڈری اسکول سوپور نے ڈی وائی ایس ایس او بارہمولہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ضلعی سطح کے بین المدارس فٹبال چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اس مقابلے میں کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق بی ایچ ایس ایس سوپور کی ٹیم نے پانچ مسلسل فتوحات حاصل کرکے اپنی برتری ثابت کی اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ فائنل میچ میں بی ایچ ایس ایس سوپور نے ایچ ایس ایس واگورہ کو 2-0 سے شکست دے کر چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔یہ شاندار کامیابی کھلاڑیوں کی سخت محنت، کوچز کی بہترین رہنمائی اور معاون عملے کے تعاون کا نتیجہ ہے۔گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، سوپور کی ٹیم کو ادارے کے سربراہ جناب مشتاق سوپوری دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے ادارے کا نام روشن کیا اور فخر کا مقام حاصل کیا!