رملہ /یواین آئی// فلسطین کے صدر محمود عباس نے نئی فلسطین نیشنل کونسل (پی این سی) کے انتخابات اس سال کے آخر سے پہلے کرانے کے ہفتہ کو احکامات جاری کر دیئے ۔فلسطین نیوز ایجنسی وفا کے مطابق، یہ فیصلہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں کیا۔ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ سال 2025 کے آخر سے پہلے انتخابات کرا لیے جائیں گے ۔ وفا نے بتایا کہ انتخابات کی تاریخ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین طے کریں گے ۔اس 350 رکنی کونسل میں دو تہائی ارکان ملک سے منتخب کیے جائیں گے اور باقی ایک تہائی تارکین وطن اور بیرون ممالک میں رہنے والے فلسطینی نژاد افراد ہوں گے ۔ انتخابات کا کام ایک کمیٹی بنا کر کیا جائے گا۔ یہ کونسل ہی پی ایل او کی پارلیمنٹ کا کام کرتی ہے اور اس میں فلسطینی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے علاوہ باہر رہنے والے مختلف فلسطینی گروہوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ غزہ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض گوشوں سے انتخابات منعقد کرنے کی مخالفت کی جارہی ہے کیوں کہ اِس وقت وہاں کے عوام خصوصاً بچوں اور خواتین کا تحفظ اوّلین ترجیح ہونی چاہئے۔
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا پہلا دن
منشیات سے پاک جموں وکشمیر نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ آنے والی نسلوں کی بقاء اوربہبود کیلئے ناگزیر ہے۔ سکینہ اِیتو
پبلک اکائونٹس کمیٹی میٹنگ سری نگر میں منعقد
آئی ایم پی اے سری نگر میں نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈرڈز کے تحت
کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود نے صوبہ کشمیر میں جاری سکیموں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیٹشن کمیٹی میٹنگ سری نگر میں منعقد
نیوز میگزین ’’ کشمیر ویور ‘‘ کی رسم رونمائی سرینگر میں انجام دی گئی
جاوید رانا کا پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے طالب علم کی وفات پر اِظہار تعزیت
چیف سیکرٹری نے جے کے سی آئی پی کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پہلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سوپور نے ضلعی سطح کے بین المدارس فٹبال چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا