medicine

ملک میں ادویات اور منشیات پر خرچ 15.7فیصدی بڑھا ہے

ہندوستانی لوگ ’دوا‘ اور ’دارو‘ پر خرچ کرتے ہیں سب سے زیادہ پیسے، ایک رپورٹ میں انکشاف

سرینگر//خوراک اور غیر الکحل مصنوعات میں سست رفتاری آمدنی میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ کیونکہ بہتر حالات والے لوگ کھانے کی چیزوں پر کم اور ضرورت کی چیزوں پر زیادہ خرچ کرتے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق ہندوستانی لوگوں نے 2024 میں ’دوا‘ اور ’دارو‘ (شراب) پر سب سے زیادہ پیسہ خرچ کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان دونوں زمروں کے اخراجات میں گزشتہ 12 سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ہندوستانی لوگوں کا خرچ شراب اور تمباکو پر مالی سال 2024 میں 15.7 فیصد بڑھا ہے، جو مالی سال 2012 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ حالانکہ ایک سال قبل اس میں صرف 1.6 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ لوگوں نے نہ صرف شراب میں بے تحاشہ خرچ کیا، بلکہ اس بار صحت پر بھی کافی خرچ کیا۔ گزشتہ 12 سال کی مدت کے دوران پہلی بار 17.4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ مالی سال 2023 میں صرف 7.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ہندوستانی لوگوں کے ذریعہ صحت پر کیے گئے اخراجات کی بات کی جائے تو اس میں دوائیاں، اسپتال اور ڈاکٹر کے اخراجات شامل ہیں۔ مالی سال 2017 میں نئے گھریلو ایکسپنس سیریز (اخراجات سیریز) کے آغاز کے بعد سب سے زیادہ تھا۔ ایکسپنس پیٹرن گھریلو کنجمپشن ایکسپنس کا حصہ ہے۔ اس کا استعمال جی ڈی پی کی نمو کے حساب سے کیا جاتا ہے اور اسے ایک سال کے وقفے کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے۔ حالانکہ خوراک اور غیر الکوحل والی اشیاء میں سالانہ بنیاد پر صرف 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ مالی سال 2024 میں کپڑوں اور جوتوں پر اخراجات کم رہے۔واضح ہو کہ خوراک اور غیر الکوحل مصنوعات میں سست رفتاری آمدنی میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ کیونکہ بہتر حالات والے لوگ کھانے کی چیزوں پر کم اور ضرورت کی چیزوں پر زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ لیکن انٹرٹینمنٹ اور ثقافتی پروگرامز کو نقصان ہوا ہے، مالی سال 2025 میں اخراجات میں 4.1 فیصد کی کمی آئی۔ مجموعی طور پر اس انڈسٹری میں گزشتہ سال کے 7.7 فیصد کے مقابلہ میں صرف 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فروری میں سرکار کے ذریعہ جاری ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 میں ہندوستان کے کھپت کے اخراجات میں 7.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سرکار 30 مئی کو مالی سال 2025 کا عارضی اعداد و شمار جاری کرے گا۔