جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بیساکھی کے موقع پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان میں نئے سال کے آغاز کی نشاندہی کرنے والے بیساکھی کا تہوار شمالی ہندوستان کے عوام کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس تہوار کی ثقافتی اور زرعی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمالی ریاستوں میں بیساکھی کٹائی کے موسم کے آغاز کے طور پر منائی جاتی ہے جس میں کاشتکار اپنی سال بھر کی محنت کے ثمرات کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا بیساکھی جیسے تہوار لوگوں میں محبت کے بندھن کو تقویت دیتے ہیں اور معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں ۔ اس خوشگوار کوقع پر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے عوام کی امن ، خوشحالی اور مجموعی طور پر ترقی کی دعا کی ۔










