بڈگام//جے اینڈ کے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر مسٹر عبدالرحیم راتھر نے آج بادی پورہ سوگام پُل کی خراب شدہ حیثیت کا جائیزہ لینے کیلئے بادی پورہ سوگام کا دورہ کیا جو حال ہی میں شدید بارش کی وجہ سے گر گیا تھا ۔ دورے کے دوران اسپیکر موصوف نے عمل درآمد ایجنسی کے ایگزیکٹو انجینئر سے جاری کاموں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے انہیں پُل پر بحالی کے کاموں کے مناسب معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جانا چاہئیے ۔ اس موقع پر مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر راتھر نے انہیں یہ یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں کو موثر انداز میں حل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحالی کے کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر نے اسپیکر کو بحالی کے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔










