جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ سری نگر میونسپل کمیٹی کو 27.07کروڑروپے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ ایوان میں آج رُکن اسمبلی شمیم فردوس کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ایچ یو ڈی ڈی ، جے کے پی ڈی ڈی اور اِی اِی ایس ا یل کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے مطابق میسرز اِی اِی ایس ایل اس منصوبے کی 7 سالہ مدت (2027 تک) کے دوران سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور وارنٹی کے تحت تبدیلی کی ذمہ دار ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ناکارہ سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔










