گوجر وبکروال ہوسٹلوں کیلئے 1,833 لاکھ روپے اور پہاڑی ہوسٹلوں کیلئے 294 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ۔ ستیش شرما

حکومت بوگس اور نااہل راشن کارڈ وں کو ختم کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ ستیش شرما

اِستفادہ کنندگان کی تصدیق کیلئے جی اے ڈی کا آرڈر روک دیاجائے گا

جموں//وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و امور صارفین ستیش شرما نے آج کہا کہ حکومت بوگس اور نااہل راشن کارڈوں کو ختم کرنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔وزیر موصوف ایوان میں آج رُکن اسمبلی میر سیف اللہ کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) نے اِستفادہ کنندگان کی تصدیق کا حکم دیا ہے تاکہ پی ڈِی ایس ڈیٹا بیس مصدقہ اور شفاف بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اوریوٹیزکو ہدایت دی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً مستحقین کی تصدیق کریں اور غیر مستحق اَفراد کو راشن کارڈوں سے خارج کریں۔وزیر نے کہا کہ یہ تصدیقی عمل اس لئے شروع کیا گیا ہے تاکہ حقیقی مستحقین کو عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈِی ایس) میں شامل کیا جا سکے اور غیر مستحق افراد کو خارج کیا جا سکے تاکہ ٹارگٹیڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (ٹی پی ڈِی ایس) کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے ) کے تحت35 کلو گرام اناج ہر ماہ ہر اے اے وائی گھرانے کو مفت فراہم کیا جاتا ہے اورہر پی ایچ ایچ استفادہ کنندہ کو ہر ماہ پانچ کلو گرام اناج مفت دیا جاتا ہے ۔ کو مفت دیا جاتا ہے۔وزیر نے ایوان کو یقین دِلایا کہ جی اے ڈی کی طرف سے اِستفادہ کنندہ کی تصدیق کے لئے جاری کردہ حکم کو روک دیا جائے گا۔اِس موقعہ پر ارکان اسمبلی جی اے میر ، سجاد غنی لون ، میر محمد فیاض ، سیّد بشیر ویری اور معراج ملک نے ضمنی سوالات اُٹھائے۔