جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گاندربل کے گنڈ علاقے میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔اَپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ مجھے گاندربل میں آج پیش آئے اَلمناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر بہت دُکھ ہوا ہے۔ میںغم کی اِس گھڑی میںسوگوار کنبوںکے ساتھ دلی اِظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘










