Javid Rana

سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال کوکر ناگ کو خصوصی فیڈر کے ذریعے چوبیس گھنٹے بجلی فراہم۔ جاوید احمد رانا

جموں//وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے کہا کہ کوکرناگ کے نو بُگ لارنو میں ایک ریسونگ سٹیشن کی تعمیر کے حوالے سے ایک تجویز تکنیکی جانچ کے مرحلے میں ہے جس میں سروے اور فزیبلٹی چیک شامل ہے۔وزیر موصوف ایوان میں آج وزیر اعلیٰ کی جانب سے رُکن اسمبلی ظفر علی کھٹانہ کے ایک سوال کا جواب دہے رہے تھے۔ اُنہوں نے ایوان کو مزید بتایا کہ تکنیکی جانچ کے نتائج کی بنیاد پر جلد ہی مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس وقت سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ کو ایک خصوصی 11 کے وی فیڈر کے ذریعے چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جو رریسونگ سٹیشن کوکرناگ سے منسلک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے میٹر شدہ صارفین کے لئے 22 گھنٹے اور بغیر میٹر والے صارفین کو شیڈول کے مطابق 20 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔