چھانہ پورہ حلقے کے تمام پی ایچ سیز ، این ٹی پی ایچ سیز اور سب سینٹروں میں آئی پی ڈِی ،

کوٹ ۔ بھلوال گائوں کی سائٹ کو سائنسی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ سکینہ اِیتو

جموں//حکومت نے ایوان کو مطلع کیا کہ جموں شمالی حلقہ میں کوٹ بھلوال گاؤں کی جگہ کو این اے ایف اِی ڈِی کے ذریعے کوڑا کرکٹ کو سائنسی پروسسنگ کے لئے سائنسی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔وزیر صحت ایوان میں آج وزیر اعلیٰ کی جانب سے رُکن اسمبلی شیام لال شرما کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت سالڈ ویسٹ کے مسائل کے حل کے لئے پُر عزم ہے اور بالخصوص شہر علاقوں میں ان کے تدارک کے لئے اَقدامات کئے جارہے ہیں۔